پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمینٹ کو اہمیت دی، خواہش تھی پانامہ کا معاملہ پارلیمینٹ ہی حل کرتی: یوسف رضا گیلانی

رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خواہش تھی پانامہ لیکس کا معاملہ پارلیمینٹ میں حل ہوتا۔ نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمینٹ کو اہمیت دی ہے اور خواہش تھی کہ پانامہ کا معاملہ پارلیمینٹ ہی حل کرتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور بھارت کو ہماری طاقت کا اندازہ ہے۔

Facebook Comments