تعصبات کی سیاست کو ہوا دینے والوں کو 22دسمبر کے دن شکست کا سامنا ہوگا

جمالدین والی(ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے مخدوم ہاؤس جمالدین والی میں صحافیوں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تعصبات کی سیاست کو ہوا دینے والوں کو 22دسمبر کے دن شکست کا سامنا ہوگا عوامی علاقائی مسائل کا حل اور ضلع کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترقی اور خوشحالی ہی ہمارا حقیقی ایجنڈا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا وجود ختم کرنیوالوں کا اپنا کوئی وجود نہیں جمہوریت کے استحکام کیلئے بھٹو خاندان نے قربانیاں دیکر تاریخ رقم کردی ضلع کونسل کے تمام ممبران کی عزت ونفس کو کسی بھی صورت مجروح نہیں ہونے دیا جائیگا چیئرمین بلاول بھٹو کی پالیسیاں ملکی سلامتی اور ملکی مفاد میں ہیں جمہوریت سمیت جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ اپنا موثر کردار اداکیا خطہ میں قیام امن کیلئے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا ہوگا ایماندار قیادت کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں جنوبی پنجاب کی مظلوم عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہرگزبرادشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ تخت لاہور کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان سے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کی بات کی جائیگی 22دسمبر کو مخدوم سید علی محمود حیران کن نتائج دیکر ضلع کونسل کے چیئرمین منتخب ہوں گے انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں اور غیر دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے ملک عالمی تنہائی اور بحرانوں کا شکار ہوچکا ہے مخدوم سید احمد محمود نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میرے بیٹے نے اپنی سیاسی زندگی کا سفر چیئرمین ضلع کونسل کے الیکشن شروع کیا ہے میں نے بھی اپنی سیاسی زندگی کا سفر چیئرمین ضلع کونسل کی حیثیت سے کیا تھا اللہ تعالی کی ذات نے کامیابی سے ہمکنار کیا انہوں نے کہاکہ مجھے ضلع کے تمام ممبران پر اتنابھروسہ ہے کہ وہ نا جھکیں گئے نہ بکیں گے انشاء اللہ جیتنے کے بعد تخت لاہور والوں کو بتائیں گے کہ جیت دھونس دھاندلی جبر برادری ازم ہارس ٹریڈنگ اور سرکاری وسائل استعمال کرنے سے نہیں بلکہ صبر وتحمل استقامت سے جیتی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا موقف بجا اور درست ہے حکومت کو چار نکات پر عملدآمدکرنا ہی ہوں گے ضلع رحیم یارخان کی ترقی کیلئے ملنے والے فنڈز کی ایک ایک پائی عوام ہی کے بنیادی مسائل پر خرچ کیے جائیں گے ۔

Facebook Comments