قوم کو تفرقوں میں بانٹنے والے ہی حقیقی طور پر ملک و قوم کے دشمن ہوتے ہیں

جمال دین والی (ویب نیوز)قوم پرست ہمیشہ وطن ،ملک اور قوم کے خیر خواہ ہوتے ہیں جبکہ قوم کو تفرقوں میں بانٹنے والے ہی حقیقی طور پر ملک و قوم کے دشمن ہوتے ہیں مولانا فضل الراحمٰن کا دہشت گردی کے خلاف درست سمت میں جاری نیشنل ایکشن پلان کو قوم پرستوں کی جانب موڑنے کا بیان حقائق کو چھپانے کی نا کام کوشش ہے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گذشتہ روز پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے ضلعی صدر اعظم انیس جام نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مظلوم و محلوم قومیتوں اور قوم پرست رہنماؤ ں کے خلاف غیر شائستہ زبان اور انتقامی کاروائیوں کی بدولت سقوط ڈھاگہ کا سانحہ پیش آیا تھا اور آج ایک بارپھر ملک کو توڑنے کی سازشیں کی جارہی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ محکوم قومیتوں ان کے حقوق دیگر ملکی و قومی سلامتی اور بقاء کو تحفظ فراہم کیا جائے اس موقع پر انہوں نے اے پی ایس کے شہداکو بھی بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔

Facebook Comments