پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر سیکورٹی کا جائزہ

جمال دین والی (ویب نیوز)گذشتہ روز ڈی پی او رحیم یار خان ذیشان اصغر نے جمالدین والی کے مقام پر پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر سیکورٹی کا جائزہ لیا اور اس پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں سیکورٹی کے حوالے سے کی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی علاقے کو پُر امن بنانے اور عوام کے جان مال کا تحفظ ہماری اُولین ذمہ داری ہے ۔ کچے کے علاقے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کر دیا گیا جرائم پیشہ افراد اور انے معاونین کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جائیگا اس موقع پر ان کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ۔

Facebook Comments