کسانوں کے عالمی دن کے حوالے سے عوامی ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام سید پور میں سیمنار کا انقعاد

جمال دین والی (ویب ڈیسک) کسانوں کے عالمی دن کے حوالے سے عوامی ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام سید پور میں سیمنار کا انقعاد کیا گیا عوامی ورکرز پارٹی کسان وینگ کے ضلعی رہنما منیر خان لنگاہ نے صدارت کی اور مہمان خصوصی تحریک انصاف کے رہنما بابا خضر حیات اعوان تھے اس موقع پر منیر احمد خان لنگاہ نے کہا کے کسانوں کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں زرعی ملک ہونے کے باوجود زراعت زبوں حالی کا شکار ہے ملکی معشئیت پر چند خاندان قابض ہیں جو غریب کسانوں ،مزدوروں اور ہارویوں کا بد ترین استحصال کر رہے ہیں اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے رئیس محمد اجمل ڈرگڑوچہ نے کہا کہ ایک بہت بڑی سازش کے تحت ضلع رحیم یار خان کو کاٹن بیلٹ سے تبدیل کر کے شوگر بیلٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے کسان اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے ایک پیلٹ فارم پر اکھٹے ہو جائیں کسان اتحاد جمال دین والی کے صدر سعید احمد اویسی،سجاد قادری ،میر محمد کپڑا،غلام قادر بھٹہ ،نے کہا کہ عوامی ورکر ز پارٹی کسانوں ،مزدوروں اور غریب مظلوم و محکوم طبقے کی نمائندہ جماعت ہے حکمران طبقہ عوام کے وسائل پر قابض ہے اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے عوام حکمران طبقے کے خلاف آواز بلند کریں اس موقع پر ملک خادم سولنگی،رانا فیصل ،حضور بخش خان،چوہدری حفیظ ،رئیس سچل بہار،جام حبیب ،اکرم لاڑ ،جام کرم الہی،جام غلام مصطفٰی تھکنہ ،شریف احمد بھٹہ اور فیض محمد سومروکے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Facebook Comments