پولیس چوکی جمالدین والی عیدی بنانے میں مصروف

جمالدین والی (رحیم یار خان نیوز ٹیم)پولیس چوکی جمالدین والی عیدی بنانے میں مصروف ۔ تفصیل کے مطابق پولیس چوکی جمالدین والی کے انچارج ایس آئی چوہدری رفاقت علی نے پولیس اہلکاروں اور رضا کاروں کے ذریعے عید ی بنانے میں مصروف عمل ہے ۔ شہریوں خادم حسین ، جام مجاہد ، اختیار احمد ، منیر احمد ، جام عابد ، اور اشتیاق احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس چوکی جمالدین والی کے انچارج رفاقت علی کی سربراہی میں پولیس موبائل وین کے ذریعے رمضان المبارک کے مقدس مہنے میں خریداری کرنے کیلئے آنے والوں کے موٹر سائیکلوں کو روک کر کاغذات کی چیکنگ کے بہانے ان سے رقم بٹور کر اُنہیں چھوڑ دیتے ہیں ۔ جسکی وجہ سے مہنگائی سے پریشانی حال افراد پولیس کے ہاتھوں لُٹ رہے ہیں اور افطاری کا سامان خریدنے اور عید کی شاپنگ کرنے کی بجائے پولیس والوں کو عیدی دیکر خالی ہاتھ گھر واپس جانے پر مجبور ہیں ۔ جمالدین والی کے نواحی پسماندہ علاقوں کے مفلوک الحال لوگ شدید پریشانی اور اضطراب کا شکار ہو گئے ہیں ۔ ان کیلئے شہر آکر خریداری کرنا و بال جان بن گیا ہے ۔ شہریوں نے ڈی پی او رحیم یار خان سمیت حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے شریف شہریوں کو پولیس کی لوٹ مار سے بچانے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ جبکہ رفاقت علی SIسے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے موبائل فون بند کر دیا ۔

Facebook Comments