فرانسیسی خاتون پاکستان آگئی، شادی کی خواہش ظاہر کی تو میں نے اسلام قبول کرنے کا مطالبہ کیا جوفوری قبول ہوگیا: عمیر احمد

رحیم یارخان(آن لائن)فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس کو جہاں کئی رشتوں کیلئے خطرہ قراردیاجارہاہے ، وہیں کئی نئے گھر بسانے میں بھی مدد مل رہی ہے ، فیس بک پر دوستی کے بعد فرانس سے تعلق رکھنے والی کیتھرن لووٹ خانپور کے عمیراحمد سے شادی کرنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ۔عمیراحمد نے بتایاکہ کیتھرن نے جب ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو میرا پہلا مطالبہ اسلام قبول کرنے کا تھا جس پرکیتھرن نے فوراً حامی بھر لی اور اسلام قبول کرلیا اور اپنا نیا نام عائشہ رکھ لیا۔ عمیرنے بتایا کہ میں پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ بھی ہوں تاہم میرے گھروالوں کو کیتھرن سے دوسری شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خان پور کے علاقے ریاض ٹاو¿ن کے رہائشی 29 سالہ میاں عمیراحمد کے مطابق فرانس کے شہر ویمبرج سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ کیتھرن سے ان کی دوستی 4 سال قبل سوشل میڈیا پر ہوئی اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ دوستی محبت تک پہنچ گئی اور اب شادی کے پاکیزہ رشتے میں تبدیل ہونے کو تیارہے۔

ترکی میں چار پاکستانی شہریوں کو اغواء

دوسری جانب کیتھرن کا کہنا ہے کہ ہم اپنی محبت کو شادی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور اس کےلئے فرانس کے سفارتخانے سے بھی رابطہ کرلیا ہے اور بہت جلد ہم دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گے۔ کیتھرن کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی اور یہ ملک اور اس کے لوگ بہت خوبصورت اور اچھے ہیں تاہم شادی کے بعد میری خواہش ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ فرانس میں ہی رہوں۔

Facebook Comments