پنجاب حکومت نے روزہ داروں کو سستی اور معیاری اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی

خا ن پور(نیوز رپورٹ)مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنماوچئیر مین زکوٰۃ عشر کمیٹی خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے روزہ داروں کو سستی اور معیاری اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے جس سے صوبہ بھر کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح سستا رمضان بازاروں کو دلہنوں کی طرح سجایا گیا ہے اس سے یہ بات کھل کر سامنے آچکی ہے کہ حقیقی معنوں میں انتظامیہ کے دلوں میں ماہ مقدس کا احترام اور محبت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ سستا رمضان بازاروں میں معیار پر کسی قسم کا کمپرومائز حکومت نہیں کررہی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی سخت ترین کارروائیوں کیلئے انتظامی افسران کو مجسٹریٹی اختیارات سونپ دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کا احترام اشد ضروری ہے اس سلسلہ میں تمام اضلاع کی انتظا میہ کو چاہئے کہ وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اگلے چند دنوں میں وطن واپس پہنچ رہے ہیں اور پھر ملک میں ایک دفعہ پھر ترقی کا انقلاب آئے گا۔

Facebook Comments