گرمی کی شدت میں اضافہ ، گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے شہریوں کا سردائی کی دوکانوں پر رخ

لیاقت پور ( ویب نیوز) گرمی کی شدت میں اضافہ ، گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے شہریوں کا سردائی کی دوکانوں پر رخ
سردائی پینے سے گرمی کا احساس کم ہو جاتا ہے ، دل اور معدے کو ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے شہری
تفصیل کے مطابق لیاقت پور اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے سردائی کی دوکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ۔اس دوران شہری محمدحفیف ، محمد سجاد ، مجید ، خلیل احمد ، عامر ، شہزاد، کاشف ، نوید نے سردائی پیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ سردائی کے بہت فائدے ہیں جس کی وجہ سے ہم سردائی کی دوکانوں پر سردائی پینے آئے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ سردائی ایک عوامی مشروب ہونے کے ساتھ ساتھ گرمی کا ایک بہترین توڑ بھی ہے سردائی پینے سے نہ صرف دل اور معدے کو ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے بلکہ اس کے پینے سے گرمی کی شدت کم ہوجاتی ہے جبکہ سردائی سے گرمی کا بخار بھی دور ہو جاتا ہے او ر گرمی کی شدت کم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کی توانائی بھی مہیا ہوتی ہے سردائی جسم کی قوت مدافعت پیدا بھی بڑھا دیتی ہے اس دوران سردائی کے دوکاندار خواجہ جلیل احمد نے بتایا کہ سردائی میں زیرا،الائچی ،کالی مرچ، خشخاض ، بادام ، گلاب کی پتیاں ، چینی ، جام شیریں کا استعمال ہوتا ہے ۔۔

Facebook Comments