جس علاقے کازیر زمین پانی زہریلا ہو وہاں کے لوگوں میں ہیپاٹاٹس کی بیماری عام ہوتی ہیں ۔ماہرین

لیاقت پور (ویب نیوز ) جس علاقے کازیر زمین پانی زہریلا ہو وہاں کے لوگوں میں ہیپاٹاٹس کی بیماری عام ہوتی ہیں ۔ماہرین
ہیپاٹاٹس میں مبتلا افرا د زیر زمین زہریلا پانی پینے سے پرہیز کریں ،ہمیشہ صاف اور اُبال پانی کا استعمال کریں ۔
تفصیل کے مطابق زیر زمین زہریلا پانی استعمال کرنے پر اس کے نقصانات کے بارے میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لیاقت پور کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر ندیم ضیاء ،میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لیاقت پورڈاکٹر کاشف حمید، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید پرنسپل جوہر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج خان پور، پاکستان ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن لیاقت پور کے رہنماء ڈاکٹر شفیق احمد سعیدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس علاقے کا زیر زمین پانی زہریلا ہو وہاں کے لوگوں میں ہیپاٹاٹس کی بیماریاں عام ہوتی ہے اس کے علاوہ پیٹ کے کیڑے ، ٹائیفائیڈ بخار، پیٹ کی تما م بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں جس انسان کو ہیپاٹاٹس کی بیماری ہو اس کو چاہے کہ وہ زیر زمین زہریلا پانی پینے سے پرہیز کرئے اور ہمیشہ صاف اور مٹھا پانی استعمال کرئے ۔ کچھ احتیاطی تدابیر اپنا کر اس بیماری سے بچا جا سکتاہے ۔

Facebook Comments