حلقہ میں پانی جیسے مسائل کو ختم کروانا مشن ہے

لیاقت پور (نامہ نگار ) رہنماء مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 285ڈاکٹر منور ندیم کھتران نے ٹیلی فونگ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں پانی جیسے مسائل کو ختم کروانا مشن ہے ۔مخدوم محمد مسعود عالم سائیں ایم پی اے و چیرمین سینڈنگ کمیٹی داخلا پنجاب حلقہ پی پی 285کے ہمراہ نیس پاک فلٹریشن پلانٹ کے چیرمین قاضی احمد جاوید سے ملاقات کی جس میں اپنے حلقہ285پی پی کے 30فلٹر یشن پلانٹ منظور کروائے جس میں سب سے زیادہ پہلے بستی نوناری ہے اس بستی نوناری میں کافی تعداد میں لوگ زیر زمین زہریلا پانی استعمال کرکے ہیپاٹاٹس میں مبتلا ہو گئے ہیں جس پر اس بستی میں سب سے پہلے فلٹریشن پلانٹ لگائے جائے گا تاکہ لوگ صاف ستھرا پانی استعمال کر سکیں اور ہیپاٹاٹس جیسی موذی بیماری سے بچ سکیں۔مخدوم مسعود عالم سائیں کی قیادت میں علاقے کے تمام مسائل کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔۔

Facebook Comments