مستحق افراد کی خدمت کرنا کسی عبادت سے کم نہیں مرزا خالد محمو دبیگ

لیاقت پور (نیوز رپورٹ ) مستحق افراد کی خدمت کرنا کسی عبادت سے کم نہیں مرزا خالد محمو دبیگ
تفصیل کے مطابق ایثار ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام چک نمبر 20اے میں مستحق افراد میں رمضان کے حوالے سے راشن تقسیم کیا گیا جس میں ایثار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مرزا خالد محمود بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد کی خدمت کرنا کسی عبادت سے کم نہیں ۔مستحقین افراد کی خدمت کرنے سے دل کو سکون محسوس ہوتا ہے اس دوران انہوں نے 150کے قریب مستحقین افراد میں راشن تقسیم کیا اس دوران چوہدری محمد عمر حیات ، سید امجد شاہ ، حاجی غلام یاسین ، ڈاکٹر محمد اسلم ، علامہ محمد اجمل اویسی ، رانا اعجاز احمد سعیدی ، چوہدری محمد جاوید انور ، حاجی محمد اظہر چوہدری ، علی رضا ،چوہدری محمد اوصاف،ساجد حسین لاہوری ،مرکزی تحصیل انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین بلوچ نے شرکت کی اس دوران تلاوت قرآن پاک فرحان علی ، نعت شریف کنزہ اسلم نے پڑھی جبکہ سٹیج سیکرٹری کاکام سرانجام لیڈیز کارکن فرحت اسلم نے ادا کیے۔۔

Facebook Comments