دوکاندار رمضان مبارک میں ریٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں

لیاقت پور ( نیوز رپورٹ )انجمن تاجران اللہ آباد کے نائب صدر چوہدری بشیر احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوکاندار رمضان مبارک میں ریٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں دوکاندارذخیرہ اندوزی سے پرہیز کریں مقدس ماہ رمضان میں ہوٹل مالکان رمضان کا تقدس پامال نہ ہونے دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دوکاندار کو چاہئے کہ وہ اشیاء کی ناپ تول کو درست کریں تاکہ انتظامیہ کی طرف سے بعد میں کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ہوٹل مالکان ہوٹل کو صاف ستھرا رکھیں اور روزہ داروں کیلئے سحری اور افطاری کے وقت معیاری کھانا فراہم کریں ۔ ۔۔

Facebook Comments