الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ )رحیم یارخان کے سالانہ انتخابات برائے سال 2016-17ء مکمل

الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ )رحیم یارخان کے سالانہ انتخابات برائے سال 2016-17ء مکمل ،راجہ شاہد صدر ، فیاض محمود جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، تمام عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں آیا۔ الیکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق راجہ شاہد اعجاز صدر‘ حیات خاور نائب صدر‘ فیاض محمود جنرل سیکرٹری‘ شاہد جاوید جوائنٹ سیکرٹری‘ میاں فیصل فنانس سیکرٹری اور اویس اسلم سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوئے۔ جبکہ ظہیر انورملک ‘ جاوید عباس چوہدری ‘ عبدالستار عثمانی ‘ نذر عباس اور چوہدری محمد اسلم ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔ ایمراء کے ممبران نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ نومنتخب صدر راجہ شاہداعجاز ‘ جنرل سیکرٹری فیاض محمود‘ سابق صدر ظہیر انور ملک اورسینئر ممبر نور محمد سومرو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداران کی بلامقابلہ کامیابی الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اتحاد کی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان سمیت ضلع بھر کے صحافیوں اور بالخصوص الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی اور نومنتخب قیادت پر ممبران نے جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ انشاء اللہ اس پر پورا اترتے ہوئے ایمراء کو مزید مضبوط اور فعال تنظیم بنائے گی اور ایمراء کے تمام دوستوں کو ساتھ لیکر چلے گی۔ نومنتخب صدر راجہ شاہداعجاز اور جنرل سیکرٹری فیاض محمود نے سابق صدر ظہیر انور ملک اور جنرل سیکرٹری اویس اسلم کی ایسوسی ایشن کیلئے خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نور محمد سومرو ممبران جہانزیب ڈوگر اور ارسلان شوکت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے ایمراء کے سالانہ الیکشن صاف شفاف طریقے سے احسن انداز میں منعقد کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

Facebook Comments