رمضان بازاروں میں آنے والے صار فین کو اپنے معاشی تحفظ کا واضح احساس محسوس ہونا چاہیے

رحیم یارخان(رحیم یارخان نیوز)ڈی سی ا وکیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں آنے والے صار فین کو اپنے معاشی تحفظ کا واضح احساس محسوس ہونا چاہیے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکیں ۔سستا رمضان بازار پرانی غلہ منڈی کے دورہ کرتے ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کے لئے رمضان بازاروں کے انتظامات میں کمی نہیں آنی چاہیے بلکہ بہتری کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیںاور صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کا فوری نوٹس لے کر اس کا بلا تاخیر ازالہ کیا جائے۔ڈی سی او نے مختلف اسٹالز پر جاکر اشیاءضروریہ کے معیار کا جائزہ لیا خاص طور پر انہوں نے پھل ، سبزی اور آٹا کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے آٹا، چینی، دالیں، بیسن سمیت دیگر اشیاءکا وزن بھی چیک کیا۔انہوں نے تمام تحصیلو ں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ عام مارکیٹوں میں بھی فروخت ہونے والی اشیاءکی کوالٹی پر نظر رکھیں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز عباس رضا ناصر ، شکیل بھٹی، کیپٹن(ر)شاہ میر اقبال، احمد رضا، ظہور حسین بھٹہ، فاطمہ بشیر، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی، ای ڈی او زراعت ظفر یاب حیدر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میاں محبو ب اختر، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سید سبطین شاہ سمیت دیگر موجود تھے جنہوں نے اپنی اپنی محکمانہ ذمہ داریوں بارے بریفنگ دی۔

3.

2..

Facebook Comments