انسداد ملاوٹ و ناجائز منافع خوری مہم کے دوران

رحیم یارخان(رحیم یارخان نیوز)ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال کی ہدایت پر جاری انسداد ملاوٹ و ناجائز منافع خوری مہم کے دوران ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سید سبطین شاہ نے دیگر انسپکشن ٹیم کے ہمراہ شہر کی متعدد ملک شاپ میں موجود دودھ کا موقع پر ہی لیبارٹری تجزیہ کیا تو مدنی ملک شاپ، اسامہ ملک شاپ،لوکل ملک شاپ کے دودھ میں ملاوٹ اور مضر صحت اجزاءموجود پائے جس پر انسپکشن ٹیم نے مذکورہ ملک شاپس کو سیل کر دیا دریں اثناءمقامی طور پر کلفی اور سوڈا واٹر تیار کرنے والے کارخانوں میں بھی مضر صحت و ناقص اجزاءکا استعمال ثابت ہونے پر انہیں بھی سیل کر دیا گیا جبکہ انسپکشن ٹیم نے ناقص صفائی انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر یونس سویٹ مارٹ انتظامیہ کو80ہزار اور داتا ملک شاپ کو20ہزار جرمانہ عائد کیا۔

l

k

Facebook Comments