الخدمت فاؤنڈیشن ضلع رحیم یارخان میں جنوری 2015سے مارچ 2016تک ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کے خرچہ سے مختلف فلاحی منصوبوں کو مکمل کیا ہے

رحیم یار خان (رحیم یار خان نیوز ٹیم)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع رحیم یارخان میں جنوری 2015سے مارچ 2016تک ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کے خرچہ سے مختلف فلاحی منصوبوں کو مکمل کیا ہے جن میں شعبہ صحت عامہ ‘شعبہ تعلیم‘سماجی خدمات ‘ امداد برائے آتشزدگی ‘مفت تقسیم کرسیاں برائے معذوران ‘وہیل چےئر‘ کھانہ برائے سیلاب زدگان جیسے منصوبے شامل ہے الخدمت فاؤنڈ یشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد سلیم کمبوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے ادارہ 1990ء سے بطور رجسٹرڈ این جی او کام کر رہا ہے آج اس کا دائرہ کار تعلیم‘صحت ‘ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ‘ایمرجنسی مریض اور دیگر رفاعی کاموں تک پہنچ چکا ہے اﷲ کے فضل سے الخدمت فاؤنڈیشن کو پاکستان میں ایک نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ملک میں پھیلے ہوئے ہزاروں رضاکار ہیں جو نیک نیتی سے بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہیں انھوں نے بتایا کہ کفالت یتیم پروگرام کے تحت آغوش سنٹر ‘گھر پر کفالت‘جیلوں میں کام‘فنی تربیت‘ فراہمی سہولیات ‘لیگل ایڈ ‘صاف پانی ‘واٹر فلٹریشن پلانٹ ‘واٹر سپلائی سکیم‘ روزگار سکیم‘ قربانی‘رمضان ‘ مساجد کی تعمیر ‘ وہیل چےئرکی تقسیم ‘ صحت ‘تعلیم جیسے منصوبے شامل ہیں انھوں نے بتایاکہ ضلع رحیم یارخان میں شعبہ صحت عامہ میں ایک جنرل ہسپتال ‘سات ڈسپنسریاں‘تین ڈائیگنو سٹک سنٹر‘ دو فری شوگر ڈسپنسریاں‘ تین ایمبولینسز‘ 92فری میڈیکل کیمپ‘ چار فری آئی کیمپ لگائے گئے جس سے 44037مریض مستفید ہوئے جن پر ایک کروڑپانچ لاکھ 51ہزار چھ سو اکاسی روپے خرچ کئے شعبہ تعلیم میں سکول بیگ‘ کتابیں‘ ٹیوشن فیس میں 151طلباء مستفید ہوئے جن پر 3لاکھ 89ہزار روپے خرچ ہوئے، سماجی خدمات عید گفٹ پیکج رمضان المبارک 2629خاندان مستفید ہوئے جن پر 17لاکھ چودہ ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں اسی طرح قربانی گوشت تقسیم سے بارہ ہزار چالیس لوگ مستفید ہوئے ،ساٹھ دکانداروں مستفید ہوئے جن کی لنڈا بازار میں دکانیں جل گئی تھیں اسی طرح جہیز پر بھی دو لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں سیلاب زدگان دو ہزار افراد مستفید ہوئے ہیں ۔

Facebook Comments