پنجاب میں نئے مالی سال کے دوران جاری ترقیاتی فنڈز کو بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے استعمال کیا جائے گا

رحیم یار خان (رحیم یارخان نیوز ٹیم)ڈی سی ا وکیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئے مالی سال کے دوران جاری ترقیاتی فنڈز کو بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے استعمال کیا جائے گا تاکہ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں آسانی ہو، انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں میں منتخب عوامی نمائندوں کی شمولیت یقینی بنائی جائے اور ان کی سفارش پر عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون حاصل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر جمیل احمد جمیل ، اسسٹنٹ کمشنرز کیپٹن(ر)شاہ میر اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ظہور حسین بھٹہ کو عوامی نمائندگان سے منعقدہ اجلاس سے قبل ہدایات دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کے باعث اسسٹنٹ کمشنرز عوامی نمائندگان کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کی نمائندگی کریں تاکہ رمضان المبارک کے مہینہ اور سخت گرمی میں منتخب نمائندوں کو انتظار کی زحمت برداشت نہ کرنی پڑے۔انہوں نے ہدایت کی کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اراکین اسمبلی کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا جائے اور انہیں یقین دہانی کرائی جائے کہ ان کے حلقوں کے جو بھی حل طلب عوامی مسائل ہیںوہ فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ ان کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے

Facebook Comments