ڈائریکٹر انسداد ملاوٹ و ناجائز منافع خوری/ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی کی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان کے ہمراہ

ڈی سی او کیپٹن (ر)محمد ظفر اقبال کی ہدایت پرڈائریکٹر انسداد ملاوٹ و ناجائز منافع خوری/ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی کی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان کے ہمراہ کاروائیاں، ٹائر جلا کرغیر معیاری تارکول ، مضر صحت آئل اور ماحول کو آلودہ کر کے انسانی صحت کو نقصان پہنچانے والی تین غیر قانونی فیکٹریاں سیل ،4ملزمان گرفتار،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔ جبکہ ناقص انڈے بیکریوں کو سپلائی کرنے کی اطلاع پر میگا پولٹری نزد مسلم چوک مالکان کو1لاکھ جرمانہ اور9ہزار سے زائد گندے انڈے موقع پر تلف کر دئیے گئے۔تفصیل کے مطابق ڈی سی ا وکیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے میڈیا پر نشر ہونے والی شہریوں کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کچہ صادق آباد روڈ نزد وائلڈ لائف پارک کے اطراف میں موجود ٹائر جلا کو غیر معیاری تارکول ، مضر صحت آئل تیار اور ماحول کو آلودہ کرنے والی تین فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جا ری کئے جس پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کچہ صادق آبادروڈ نزد وائلڈ لائف پارک کے اطراف میں موجود غیر قانونی طور پر ٹائر جلا کو غیر معیاری تارکول، مضر صحت آئل اور ماحول کو آلودہ کرنے کے انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے والی تین فیکٹریوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تینوں فیکٹریوں کو سیل کر دیا جبکہ موقع پر موجود چار ملزمان کو بھی گرفتارکرتے ہوئے ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ان میں سے دوفیکٹریاں محمد عظیم نامی شخص جبکہ ایک حضوربخش کی ہے مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کرا دیا گیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے کہا کہ انسانی صحت کو نقصان پہنچانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ ڈی سی ا وکیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال کی سربراہی میں بلاتفریق کاروائیاں کر رہی ہے تاکہ ایسے عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے جو محض چند روپوں کی خاطر قیمتی انسانی جانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے سدھار کے لئے کوئی بھی مہم اس وقت تک قابل عمل نہیں جب تک عوام اس میں اپنا حصہ نہ ڈالیں۔اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاگیا ہے اور اس میں سب سے زیادہ کریڈٹ ہماری عوام کو جاتا ہے جو اپنے اطراف میں ہونے والے غیر قانونی کاموں کی نشاندہی کر رہی ہےں۔انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر ایسے عناصر کو اپنے انجام تک پہنچانا ممکن نہیں اب ان لوگوں نے شہری حدود سے نکل کر دیہی علاقوں کو اپنا ٹھکانا بنا لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان فیکٹریوں سے اٹھنے والا دھواں انسانی صحت کے لئے نہایت نقصان دے ہے اور یہ ایک غیر قانونی کاروبار ہے جسے بغیر کسی حفاظتی اقدامات اپنائے انجام دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کاروائیوں میں مقامی افراد کا بڑا تعاون ہے کہ انہوں نے ان فیکٹریوں کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ عوام اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر معیاری و مضر صحت اشیاءتیار و فروخت کرنےوالے عناصر کے بے نقاب کریں انتظامیہ فوری کاروائی کرے گی اپنی شکایات کے لئے ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم0800-33444پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔بعد ازاں ای ڈی ا وہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے مسلم چوک کے نزدیک کاروائی کرتے ہوئے میگا پولٹری کا معائنہ کیا ۔مذکورہ پولٹری بارے شکایات تھیں کہ وہ گندے انڈے تلف کرنے کی بجائے بیکریوں پر سپلائی کرتے ہیں اور یہ گندے انڈے بیکری مالکان بیکری آئٹم کی تیاری میں استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے 9ہزار کے قریب گندے انڈے تلف کراتے ہوئے 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ۔

633

Facebook Comments