بار اور بینچ کے بہترین ربط سے عوام کو انصاف کی فراہمی سہل ہو جاتی ہے بہترین جج کے فیصلے اس کا تعارف ہوتے ہیں

صادق آباد(رحیم یار خان نیوز)بار اور بینچ کے بہترین ربط سے عوام کو انصاف کی فراہمی سہل ہو جاتی ہے بہترین جج کے فیصلے اس کا تعارف ہوتے ہیں صادق آباد کے نامور وکلاء نے جوڈیشلی میں بحیثیت جج نام پیدا کیا ہے ‘صادق آباد تحصیل در اصل پنجاب کی آخری نہیں بلکہ پہلی تحصیل ہے ‘ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یارخان کی ہدایت پر عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹایاجائے گاجدید جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کو چیمبرز کی فراہمی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی ان خیالا ت کا اظہار صادق آباد میں نئے تعینات ہونیوالے ایڈیشنل سیشن جج چوہدری انوار الحق اور ایڈیشنل سیشن جج اختر حسین کلیار نے گزشتہ روز بار روم میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ تقریب میں سول جج درجہ اول میاں محمد احمد‘ سول جج درجہ اول مہر بشیر احمد‘ سول جج درجہ اول ذوالفقار علی مزاری ‘سول جج محمد عادل ریاض‘ صدر بار ایسوسی ایشن رانا انور زبیر‘جنرل سیکرٹری حافظ شکیل اکرم ‘ سابق صدر بار میاں خالد بن سعید‘ چوہدری محمد حنیف‘ عبدالمجید رحمانی‘ شبیر احمد خالطی‘ شاہد جاوید چٹھہ‘ ملک عبدالرؤف سولنگی‘اعجاز حسین چوہدری‘ سید عابد حسین گیلانی‘محمد طالب بھٹی‘ ذوالفقار علی گورائیہ‘ رئیس عبدالقادر ورند‘ شیخ غلام قاسم‘ مسٹر شفیق ‘عدنان مصطفی خان‘ چوہدری اکرام الحق سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی ،اس موقع پر صدر بار رانا انور زبیر اور جنرل سیکرٹری حافظ شکیل اکرم نے نئے آنیوالے ایڈیشنل سیشن جج صاحبان کو خوش آمد یدکہا اورظہرانہ بھی دیا گیا ۔

Facebook Comments