جدید جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کی اراضی مختص نہ کرنے کیخلاف گزشتہ روز مکمل ہڑتال

صادق آباد(رحیم یار خان نیوز) جدید جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کی اراضی مختص نہ کرنے کیخلاف گزشتہ روز مکمل ہڑتال، احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا تمام دن کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہواجبکہ زیر سماعت مقدمات کی آئندہ کیلئے تاریخیں ہو گئیں اس موقع پر صدر بار رانا انور زبیر ، جنرل سیکرٹری حافظ شکیل اکرم ، ترجمان بار ملک عبدالرؤف سولنگی و دیگر وکلاء نے مطالبہ کیا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کو چیمبرز کی فراہمی کی جائے ۔

Facebook Comments