تحصیل کونسل واٹر سپلائی کے آئل مین محمد نوازچاچڑ اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے

صادق آباد(رحیم یار خان نیوز)تحصیل کونسل واٹر سپلائی کے آئل مین محمد نوازچاچڑ اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے ، اس سلسلہ میں گزشتہ روز واٹر سپلائی سکیم صادق آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی انچارج واٹر سپلائی خیر محمدجونا تھے ۔تقریب میں ڈرائیور واٹر سپلائی عابد محمود ‘ محمد رشید ساجد‘بشیر احمدو دیگر ملازمین نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیر محمد جونا نے کہاکہ ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو کبھی بھی فرامو ش نہیں کیاجاسکتا‘ریٹائرڈ منٹ ملازمت کا حصہ ہے محمد نواز نے دوران ملازمت نیک نیتی سے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے کر ثابت کر دیا کہ وہ سچے محب وطن اور ایمانداری کیساتھ کام کرنیوالے انسان ہیں عابد محمود نے کہاکہ محمد نوازچاچڑ آج اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں تحصیل کونسل ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ، تقریب میں ریٹائرڈ ہونیوالے محمد نواز چاچڑ کو پھولوں کے ہار پہنا کر انہیں الوداع کیا گیا ۔

Facebook Comments