پاکستان مسلم لیگ(ف)شہیدوں کی جماعت ہے عوام بڑھ چڑھ کر شمولیت اختیار کریں

صادق آباد(رحیم یار خان نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ف)شہیدوں کی جماعت ہے عوام بڑھ چڑھ کر شمولیت اختیار کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صوبائی صدر مخدوم سید اشرف اقبال محمود نے لاہور سے بذریعہ ٹیلی گفتگو کے دروان کیا انہوں نے کہاکہ پیر پگارا نے ہمیشہ ملکی سلامتی واستحکام وآئین وقانون کی بلادستی کیلئے جو کردار اداکیا وہ قابل ستائش ہے مسلم لیگ(ف) مسلم لیگ(ن) کی اتحادی ہے اور اس اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے آئندہ ہونیوالے عام انتخابات میں نہ صرف ضلع رحیم یارخان بلکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یارخان سمیت بہاولنگر ،بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان ،میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایماندارلوگوں کا انتخاب کیا جائیگا ضلع رحیم یارخان میں ہونیوالے اجلاس سے ٹیلی فونک سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم اشرف اقبال نے کہاکہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کرنیوالی قوتیں 2018کے عام انتخابات سے آؤٹ ہوجائینگی اس موقع پر صوبائی نائب صدر رئیس خالد داداچاچڑ صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار مہر ضلع سیکرٹری اطلاعات اسد نواز شوکی خان ضلع صدر سردار مہر خان ودیگر مسلم لیگ(ف)سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی موجود تھے صوبائی صدر نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت جس منظم انداز میں کام کررہی ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے انہوں نے بلامقابلہ منتخب ہونیوالے ضلعی سیکرٹری اطلاعات اسد نواز شوکی خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ تنظیم کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور شعبہ اطلاعات کو بہتر اور وسیع کرنے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں واضع رہے کہ صوبائی صدر مخدوم سید اشرف اقبال لاہورسے20نومبر کوضلع رحیم یارخان آئیں گے جہاں کارکنان ورکرز سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات اور نوٹفیکیشن جاری کریں گے اور صادق آباد پریس کلب کے صحافیوں عہدیداروں سے ملاقات کے علاوہ موجودہ وملکی ومقامی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے ۔

Facebook Comments