پاکستان تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کی خواہاں ہے ملک کو دیمک کی طر ح چاٹنے والے ملکی ترقی کے نام پر کروڑوں روپے اکٹھے کرنے میں لگے ہوئے ہیں

صادق آباد ( رحیم یار خان نیوز)پاکستان تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کی خواہاں ہے ملک کو دیمک کی طر ح چاٹنے والے ملکی ترقی کے نام پر کروڑوں روپے اکٹھے کرنے میں لگے ہوئے ہیں خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے انشاء اللہ پورے ملک میں بھی تبدیلی لا کر دم لینگے ان خیالات اظہار ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار رفیق حیدر خان لغاری نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن جماعت ہے لیکن ملک میں کرپشن ،لوٹ مار ،دھونس دھاندلی کی جو فضا چل رہی ہے اس کیخلاف آواز بنی ہوئی ہے لیکن دوسری اپوزیشن جماعتیں حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے ساتھ ملی ہوئی ہیں عمران خان و ہ واحد لیڈر ہے جو ملک میں تبدیلی لا سکتے ہیں ۔تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں بیور کریٹس کا جو نظام بہتر کیا ہے اُسے پورے پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں انشاء اللہ 2018ء کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف واضح برتری حاصل کرکے وفاق میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی ۔باریاں لینے والوں کو عوام جان چکے ہیں یہ لو گ ملک کو دیمک کی طر ح چاٹ رہے ہیں اس وقت ہمارے ملک کا پیدا ہونیوالے بچہ ڈیڑھ لاکھ کا مقروض ہے روز بروز اس کی شر ح میں اضافہ ہورہا ہے قائد عمران خان ملک کی ترقی کیلئے میدان میں نکلے ہوئے ہیں عرصہ دراز سے ملک میں مرد م شماری نہیں کی گئی حکومتی جماعت مردم شماری کروا کر اپنی جمہوری حکومت ہونے کا ثبوت دے ۔انہوں نے مز یدکہاکہ جمہوریت کے نام پر بننے والی حکومت آمریت سے بھی زیادہ لوگوں پر ظلم کررہی ہے ۔

Facebook Comments