پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے

صادق آباد (رحیم یار خان نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔ سی پیک منصوبہ سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا سی پیک منصوبہ کے ذریعے پہلا تجارتی قافلہ گوادر بندر گار پر پہنچنا موجودہ حکومت کی دانشمندانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے ان خیالا ت کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن و چیئرمین آل جماعت لنگاہ سردار محمد علی لنگاہ نے عمائدین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میٹرو بس ،اورنج ٹرین ،قائداعظم سولر انرجی پارک،سی پیک جیسے تاریخی منصوبوں کو مذکورہ حکومت نے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا جو مشن شروع کیا ہوا ہے انشاء اللہ اس کے نتائج عوام تک پہنچنا شروع ہورہے ہیں سی پیک موٹروے سے پہلا تجارتی قافلہ گواردر بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے اس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔اور بیرو ن ملک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع ملیں گے ۔پاک چین دوستی کو قائم رکھنے اور آگے بڑ ھانے میں وزیراعظم پاکستان اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لارہے ہیں ۔وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔انشا ء اللہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن وفاق میں حکومت بنا کر ملک کو مز ید ترقی یافتہ بنائیگی ۔

Facebook Comments