مودی کو جب تک سبق نہ سکھایا جائے گا یہ باز نہیں آئے گا

صادق آباد (بیورو رپورٹ) مودی کو جب تک سبق نہ سکھایا جائے گا یہ باز نہیں آئے گا کنٹرول لین پر آئے روز بلااشتعال فائرنگ کرکے ہمارے فوجیوں کو شہید کیا جا رہا ہے ہم پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہر وقت تیار ہیں اقوام متحدہ فوری طور پر نوٹس لے ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے ضلعی صدر نعمان خالد، تحصیل صدر قاری شکیل احمد قادری نے کنٹرول لین پر شہید ہونے والے فوجیوں کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی محفل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کا دفاع کرنے کیلئے ہر وقت چست و چوبند ہے جنرل راحیل شریف اور اس کی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ضرب عضب میں بھی ہمارے فوجیوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام کیلئے امن و سکون مہیا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان کی افواج اپنے ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سنی تحریک کے تمام کارکنان اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں سنی تحریک کے کارکن پاکستان کی بقاء، سلامتی اور استحکام کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں قرآن خوانی کی محفل میں قاری عبدالرحمن نقشبندی اور قاری شکیل نے شہید پاکستانی فوجیوں کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرائی۔حافظ ادب حسین ،حافظ ضیاء الرحمان ،تصور حسین ، عطاء الرحمان،عبد القیوم،غلام محی الدین،محمد فرحان،شہاب الدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔

Facebook Comments