جماعت اہلسنت ہمیشہ سے امن کی داعی رہی ہے اخوت، بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جماعت اہلسنت نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے

صادق آباد (بیورو رپورٹ) جماعت اہلسنت ہمیشہ سے امن کی داعی رہی ہے اخوت، بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جماعت اہلسنت نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے پاکستان سنی تحریک کے نوجوان ہمارے دست بازو ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر جماعت اہلسنت کے تحصیل صدر قاری ناظم حسین سعیدی نے پاکستان سنی تحریک کے عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت مقامی انتظامیہ سے ہمیشہ بھرپور تعاون کرتی چلی آ رہی ہے عید میلاد البنی ﷺ قریب آ رہا ہے اس ماہ میں میلاد کی محفلیں گھر گھر سجانے کیلئے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں سنی تحریک کے نوجوان حضور ﷺ کی ولادت با سعادت کو منانے کیلئے اپنی بھرپور تیاریاں جاری رکھیں بازاروں کو گلیوں کو خوبصورت جھنڈیوں اور چراغاں سے سجایا جائے گا بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں اسلم ٹاؤن سے سینکڑوں عاشقان رسول پر مشتمل جلوس نکالے جائیں گے جس کی قیادت جماعت اہلسنت کے چیف آرگنائزر حاجی افضل مقبول، حافظ عبدالغفار کریں گے۔پاکستان سنی تحریک کے قاری ارشد سعیدی کی قیادت میں قاری ناظم حسین کو تحصیل صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور مالا پہنائی گئیں وفد میں شامل علامہ عمران سعیدی، قاری محمد طاہر سعیدی، محمد احمد قادری، ذیشان سیفی تھے۔

Facebook Comments