جماعت اہلسنت 12 ربیع الاول کو تحصیل صادق آباد میں ایک بہت بڑا جلوس نکالے گی

صادق آباد (رحیم یار خان نیوز) جماعت اہلسنت 12 ربیع الاول کو تحصیل صادق آباد میں ایک بہت بڑا جلوس نکالے گی جس کیلئے جماعت اہلسنت تمام اہلسنت سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور کارکنوں کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے تحصیل صدر ممتاز عالم دین قاری ناظم حسین نے سنجر پور میں جماعت اہلسنت کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کیلئے تمام علماء کرام اور کارکنوں سے مشارت کر رہے ہیں تاکہ آنے والے 12 ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منایا جائے جس کیلئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں قاری ناظم حسین نے کہا کہ تمام علماء کرام اور کارکن بھرپور تیاری کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت محبت، اتحاد اور یگانگت کا درس دیتی ہے جماعت اہلسنت اولیاء اللہ کی اس دھرتی پر نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے اپنی عملی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے حضور ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی اس وقت سخت ضرورت ہے جماعت اہلسنت کے تمام کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کر سکیں۔

Facebook Comments