چےئرمین بلدیہ صادق آباد کے عہدہ کیلئے حافظ عبدالرزاق مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں

صادق آباد(ویب ڈیسک)چےئرمین بلدیہ صادق آباد کے عہدہ کیلئے حافظ عبدالرزاق مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں قیادت اور منتخب کونسلروں کی اکثریت کی طرف سے حافظ عبدالرزاق کو چےئرمین بلدیہ کے عہدہ کیلئے گرین سگنل مل چکا ہے اب چےئرمین بلدیہ کے الیکشن کے نتائج کا اعلان باقی ہے انشاء اﷲ صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق کی رہنمائی اور نامزد چےئرمین بلدیہ حافظ عبدالرزاق کی قیادت میں صادق آباد کے عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہارترجمان مسلم لیگ (ن) و کونسلر بلدیہ عبدالصبور چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہاکہ ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالے کونسلروں سمیت اکثریت نے حافظ عبدالرزاق کے حق مین فیصلہ دیدیا ہے شیر صادق آباد صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق نے منتخب کونسلروں کی اکثریت کی رائے سے صوبائی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ہے جنہوں نے عوامی امنگوں اور خواہشات کا احترام کرتے ہوئے منتخب کونسلروں کی اکثریت کے فیصلہ کی توثیق کر دی ہے اسطرح اب حافظ عبدالرزاق کی کامیابی انشاء اﷲ یقینی ہو چکی ہے چوہدری شفیق کے ویژن اور ایجنڈا کے مطابق ن لیگ کی قیادت کے فیصلوں پر عملد ر آمد کرتے ہوئے ن لیگ کو مضبوط بنائینگے ،عوام کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

Facebook Comments