گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول صادق آباد کیلئے 53ہزار روپے کا امدادی چیک

صادق آباد(ویب ڈیسک)چےئرمین مدر کےئر ویلفئیر ٹرسٹ چوہدری اختر علی کی طرف سے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول صادق آباد کیلئے 53ہزار روپے کا امدادی چیک پرنسپل رانا خالد محمود خاں کے حوالے کر دیا گیا ‘اس موقع پر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران میاں احسان الحق اسد‘ سٹی صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اکرم اور غلام عباس بھٹی اویسی بھی موجود تھے ۔پرنسپل رانا خالد محمود خاں نے چوہدری اختر علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر جاری رکھے ہوئے ہیں سکولوں میں طلباء و طالبات کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور چیلر سسٹم لگانا بھی ان کا مثالی کارنامہ ہے ،چوہدری اختر علی کے ترجمان غلام عباس بھٹی اویسی نے کہاکہ چوہدری اختر علی مخلوق خدا کی خدمت عبادت سمجھ کر جاری رکھے ہوئے ہیں مختلف سماجی ، بھلائی کے کاموں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں انشاء اﷲ صادق آباد میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے چوہدری اختر علی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ایک ہسپتال قائم کیاجارہا ہے جس میں گردوں کا علاج معالجہ مفت کیاجائے گاجس پرکروڑوں روپے لاگت آرہی ہے ۔

Facebook Comments