ریلوے روڈ سے ملحقہ گوشت مارکیٹ کی مین سٹرک سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گئی

صادق آباد(ویب ڈیسک)ریلوے روڈ سے ملحقہ گوشت مارکیٹ کی مین سٹرک سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گئی ،دکانداروں ‘راہگیروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ‘ٹی ایم اے حکام نے عوامی شکایات کو سنی ان سنی کر دیا ‘دکانداروں کا شدید احتجاج فوری طور پر نکاسی آب کا انتظام کرنیکا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق گوشت مارکیٹ کے دکانداروں محمد خالد‘ محمد اسماعیل‘محمد بوٹا‘ امین‘ محمد رفیق‘ طارق محمود‘ آصف علی ‘نتھو رام و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ ریلوے روڈ سے ملحقہ گوشت مارکیٹ کی مین سٹرک گزشتہ دو روز سے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے پانی مسلسل کھڑا رہنے سے جوہڑوں کی شکل اختیار کر چکا ہے جس سے ایک طرف تو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب تعفن اور بد بو سے دکاندارپریشانی ہیں انھوں نے کہاکہ اس اہم مسئلہ بارے ٹی ایم اے کے شعبہ سینی ٹیشن کو متعدد بار آگاہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے انھوں نے ڈی سی اورحیم یارخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Facebook Comments