یونین کونسل کے دفتر کی مرمت کے نام پر تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے خرد بر د

صادق آباد(ویب ڈیسک)ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز ندیم عباس اور سیکرٹری یونین کونسل رسول پور احمد نواز نے ملی بھگت کر کے یونین کونسل کے دفتر کی مرمت کے نام پر تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے خرد بر د کر لیے ،اسی طرح مختلف یونین کونسلوں میں فرضی اخراجات کے ووچر سیکرٹریز سے زبردستی بنوا کر فنڈز ہڑپ کیے جارہے ہیں جبکہ عملہ یونین کونسلز تنخواہوں کے چیک لیے مارے مارے پھر رہے ہیں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ،صوبائی وزیر بلدیات ، کمشنر بہاول پور ، ڈی سی اورحیم یارخان ، ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز اور کرپٹ سیکرٹریز کیخلاف فوری کاروائی کیلئے احکامات جاری کریں ،عوامی محاسبہ کمیٹی کے چےئرمین محمد امجد ‘جنرل سیکرٹری محمد عبداﷲ

عدالت سے بچنے کیلئے عمران خان نے بھی نوازشریف والا کام کردیا، ایک ہی کمپنی سے دونوں نے مدد مانگ لی

نے اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل صادق آباد کی یونین کونسلز میں لوٹ سیل لگی ہوئی ہے ایڈمنسٹریٹر ندیم عباس کرپٹ سیکرٹریوں کی ملی بھگت سے فنڈز کو بے دردی کیساتھ لوٹ رہے ہیں جبکہ یونین کونسلوں کے عملہ کو کئی کئی ماہ تک تنخواہ نہیں مل رہی ہے اور وہ چیک اٹھائے بنکوں کے چکر لگا رہے ہیں جبکہ فرضی اخراجات کے ووچر ڈال کر فنڈز خرد برد کر لیے جاتے ہیں انھوں نے کہاکہ یونین کونسل رسول پور کے دفتر کی مرمت کے نام پر ایک لاکھ 34ہزار روپے کے فنڈز خرچ ظاہر کئے گئے ہیں جبکہ یہ رقم ہڑپ کر لی گئی ہے موجودہ حکومت کرپٹ افسران اور عملہ کیخلاف کاروائی کے دعوے کر رہی ہے جبکہ یونین کونسلز میں فنڈز میں کرپشن ہو رہی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طو رپر یونین کونسلز میں سپیشل آڈت کر کے خرد برد میں ملوث ایڈمنسٹریٹر اور سیکرٹریوں کیخلاف کاروائی کی جائے ۔

Facebook Comments