آقا دو جہاں ﷺ کے اسوۃ حسنہ پر عمل کر کے آج بھی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں

صادق آباد( ویب ڈیسک) آقا دو جہاں ﷺ کے اسوۃ حسنہ پر عمل کر کے آج بھی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار عظیم الشان محفل میلاد نبیﷺ خلیفہ لیاقت علی قادری کی رہائش گاہ پر صاحبزادہ وقاص حسین قادری نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حضور کے اخلاق حسنہ کی وجہ سے دین اسلام پھیلا ۔آپ ﷺ نے اعلیٰ اخلاق کا وہ نمونہ پیش کیا جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔اور ہمارے لیے دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بھی ہے۔ اگر آج بھی ہم کامیابی چاہتے ہیں تو حضور کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کر نا ہو گا ۔ محفل پاک کا باقائدہ آغاز اللہ

بہترین چراغاں کرنے والوں کو 20 ہزار روپے انعام

رب العزت کے پاک نام سے ہوا تلاوت کی سعادت قاری محمد اشفاق نے حاصل کی ۔ثناء خوان مصطفی نثار احمد بزمی، عدنان دانیال، ارشد القادری ،قاری شاہد اقبال نقشبندی، رفیق احمد اویسی،محمد حسین، صاحبزادہ شمس الضیٰ قادری،محمد اکرم قادری و دیگر نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے محفل پاک میں اہالیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی میزبانی کے فرائض خلیفہ لیاقت علی قادری نے انجام دیے ۔اس موقع پر میزبان محفل نے آنے والے تمام معزز مہمانوں اور ثنا ء خوان مصطفی کا بھی شکریہ ادا کیا محفل کا اختتا م درود سلام سے ہوا ۔آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی اور عالم اسلام کی سر بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور نیاز تقسیم کی گئی۔

Facebook Comments