ایم ٹی بی سکول اور اقراء سکول کے سامنے چھٹی کے وقت پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں

صادق آباد ( ویب ڈیسک) ایم ٹی بی سکول اور اقراء سکول کے سامنے چھٹی کے وقت پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں ۔چھٹی کے وقت بے پناہ رش اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے گزرنا دشوار ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت چوہدری محمد جمیل نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹلو روڈ اور منٹھار روڈ بہت سے علاقوں کو ملاتی ہیں جسکی وجہ سے ان روڈوں پر اکثر اوقات پہلے ہی رش رہتا ہے لیکن جب ان دونوں اداروں کے بچوں کو چھٹی ہوتی ہے تو رش میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے جسکی وجہ سے ایمبولنس اور دیگر عوام کو گزرنا محا ل ہو جا تا ہے ۔ہمارا مقامی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ ہے کہ ان دونوں سکولوں کے سامنے چھٹی کے وقت دو سے تین پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں ناکہ اس سے رش کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ بلکہ سیکیورٹی معاملات کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

Facebook Comments