حضور ﷺ سے محبت کی تکمیل آپکی فقط ذا ت سے پیار کرنے میں نہیں

صادق آباد (ویب ڈیسک) حضور ﷺ سے محبت کی تکمیل آپکی فقط ذا ت سے پیار کرنے میں نہیں ایمان کی تکمیل چاہتے ہو تو آپکی ذات سے بھی پیار کیا جائے آپکی بات سے بھی پیار کیا جائے اور جو کام خود حضور نے اور آ پ کے صحابہ کرام نے نہیں کیے ان سے پوری امت کو بچنا چاہئیے ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر شیر پنجاب مولانہ محمد یوسف پسروری نے اہلحدیث یوتھ فورس صادق آباد کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک قرآن و سنت پر ہم سب عمل نہیں کرتے اس وقت تک ہم پر مصیبتیں اور آزمائشیں نازل ہوتی رہیں گی ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ سے ہی ہم پریشانیوں اور مصیبتوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا تمام امت مسلمہ کو قرآن و سنت کے مطابق اپنی عملی زندگی کو اپنانا ہو گا اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے جنرل سیکرٹری پروفیسر عامر صدیقی نے کہا کہ اصل دین اسلام ہے اور اسلام قرآن و حدیث کا نام ہے یہی دو چیزیں آپ ﷺ امت کی رہنمائی کے لیے چھوڑ کر گئے انہی دو چیزوں کی دعوت آج الحدیث بھی دے رہے ہیں ملک و ملت کے بگڑے ہوئے حالات کی اصلاح بھی قرآن و سنت کے ذریعے ہی ممکن ہے جو دین ہمارے اسلاف کی رہنمائی کرتا ہے وہی دین آج ہماری رہنمائی کے لیے کافی ہے انہوں نے کہا کہ اہلحدیث یوتھ فورس کے نوجوان قرآن و سنت کے عملی نفاظ کے لیے جدو جہد کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی شعور اجاگر کریں۔پروفیسر ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ نے کہا حضور کی بات سے محبت کا مطلب ہے کہ آپکی بات کے مقابلے میں کسی فقہ کسی عالم کی بات یا فتوی کو ترجیح نہیں دی جا سکتی آپ کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے جب تک ہم اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق نہیں بسر کریں گے اس وقت تک ہم پریشانیوں اور مصیبتوں میں مبتلا رہیں گے ملک میں قرآن و سنت کے نفاز کو فوری طور پر رائج کرنے کی ضرورت ہے ممتاز عالم دین حضرت مولانہ نواز چیمہ نے کہا کہ حضور کا مقام اور مرتبہ بہت بلند ہے اللہ پاک کی ساری مخلو ق میں سب سے زیادہ اگر کوئی شان و شوکت والا ہے تو وہ بی بی آمنہ کے لال محمد ﷺ ہیں مگر افسوس ہم مسلمانوں نے حضور ﷺ کی سیرت طیبہ کو آج تک اپنانے کی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے آج مسلمان دنیا کے کونے کونے میں ذلیل اور رسوا ہو رہا ہے یہود و نصاریٰ مسلمانوں کو طرح طرح کی تکلیفیں پہنچا رہیں ہیں جب تک عالم اسلام کا اتحاد نہیں ہو جاتا اس وقت تک یہ مغربی طاقتیں مسلمانوں کا احتسال کرتی رہیں گی سیمینار میں حاجی شبیر احمد،مفتی عثمان مقبول ، حاجی عبدا لوحید ، شعیب قدوس، چوہدری الیاس پوڑا، چوہدری یوسف ، شاہد نوید ،حافظ سعید احمد،پیر اکبر، مولانہ اللہ دتہ ظفر،مولانہ یوسف ضیاء ،حاجی بشیر احمد،قاری نواز الحق ، ڈاکٹر محمد سلیم ، محمد کاشف،مولانہ اصغر سلفی ، مولانہ اصرار شاہین،شاہد اقبال ،جمشید اکبر، حاجی خادم حسین ،چوہدری رشید احمد فیاضی، حاجی عبد الرحمن کھر،ذاکر حسین ،چوہدری طارق رسول بھی موجود تھے۔

Facebook Comments