کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے جدید جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کیلئے اراضی مختص نہ کرنے کیخلاف وکلاء کی ہڑتال

صادق آباد(رحیم یار خان نیوز)کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے جدید جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کیلئے اراضی مختص نہ کرنے کیخلاف وکلاء کی ہڑتال ، احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا تمام دن کوئی وکیل بھی کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا ،اس طرح عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی آئندہ کیلئے تاریخیں ہو گئیں دور دراز سے پیشی پر آنیوالے سائلین کوبھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔اس موقع پر صدر بار رانا انور زبیر‘ جنرل سیکرٹری حافظ شکیل اکرم‘ترجمان بار ملک عبدالرؤف سولنگی‘اعجاز حسین چوہدری‘سید عابد حسین گیلانی‘ ذوالفقار علی گورائیہ و دیگر وکلاء نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر وکلاء چیمبرز کیلئے جگہ مختص کی جائے ۔

Facebook Comments