عطائی ڈاکٹروں نے جگہ جگہ موت کا بیوپارشروع کردیا انتظامیہ خاموش تماشائی

صادق آباد(رحیم یار خان نیوز) عطائی ڈاکٹروں نے جگہ جگہ موت کا بیوپارشروع کردیا انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر عطائیوں کی غفلت سے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی بے بسی کا تماشا دیکھنے لگے ان خیالات کا اظہار صادق آباد کے شہریوں چوہدری محمد گلزار،عبدالستار،محمد شفیع ،محمد عامر ،سلطان محمود ،اصغر علی ،جاوید حسین ،ملک اختر ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صادق آبادشہر کے اندرون اور دیہی علاقوں میں عطائی ڈاکٹر کی لوٹ مار کی وجہ سے سینکڑوں سادہ لوح لوگ لٹ چکے ہیں انہوں نے ڈی سی او رحیم یارخان فوڈزانچارج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعلی افسران موت کے ان سوداگروں کیخلاف فی الفور کاروائی عمل میں لاکر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف اگر کاروائی نہ کی گئی تو پھر نہ جانے کتنے گھروں کے چراغ گل ہونگے عوامی کالونی ،مدینہ کالونی ،الیاس کالونی ،اوڈ ھ کالونی ،عارف ٹاؤن ،پبلک کالونی ،حق ٹاؤن ،مدینہ ٹاؤن ،بسم اللہ ٹاؤن ،چیمہ ٹاؤن ،کرسچن کالونی ،شعیب ٹاؤن کے علاوہ دیگر شہرکے کالونیوں میں عطائی ڈاکٹر وں نے لوٹ مار کا سلسلہ جاری کررکھا ہے افسران اپنے ماتحت عملہ کو حکم صادر فرمائے کہ وہ انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

Facebook Comments