جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام اسلام پیغام کانفرنس

صادق آباد(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام اسلام پیغام کانفرنس آج 15دسمبر بروز جمعرات کو صبح 10بجے شروع ہو گی جو نماز عصر تک جاری رہے گی جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ‘ ڈپٹی سپیکر سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سمیت مرکزی و صوبائی عہدیداران بھی خطاب کریں گے کانفرنس میں شرکت کیلئے تحصیل صادق آباد سے عہدیداران و کارکنان پر مشتمل ایک بڑا قافلہ آج تاج چوک بائی پاس سے صبح دس بجے روانہ ہو گیا قافلہ میں سینکڑوں گاڑیاں‘ کاریں ‘موٹر سائیکلیں شامل ہوں گی جو اسلام پیغام کانفرنس میں شرکت کرے گا ‘تحصیل امیر جمعیت علماء اسلام قاری شاہد محمود رحیمی ‘ جنرل سیکرٹری حافظ سعید مصطفی چدھڑ ‘ سٹی امیر مولانا عبداﷲ ربانی ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کانفرنس جنوبی پنجاب میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی جے یو آئی کو پنجاب بھر میں منظم اور فعال بنانے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے آئندہ عام انتخابات میں صوبہ پنجاب کے ہرحلقہ میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے خدا کا نظام خدا کی زمین پر نفاذ کرنے کیلئے جے یو آئی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے انشاء اﷲ آج ہونیوالی کانفرنس مثالی ہو گی ۔

Facebook Comments