تیز رفتار ہائی ایس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر

صادق آباد(ویب ڈیسک)تیز رفتار ہائی ایس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دے ماری‘50سالہ شخص موقع پر جاں بحق ۔ تفصیل کے مطابق ٹبہ ظاہر پیر کا رہائشی پچا س سالہ غلام قادر گزشتہ شام صادق آباد شہر سے واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ منٹھا ر روڈ پر ایک تیز رفتار ہائی ایس نمبری 7844ایم این وی نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں غلام قادر شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا ‘اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کا عملہ موقع پہنچا جنہوں نے موت کی تصدیق کر دی ،مقامی پولیس نے واقعہ کی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

Facebook Comments