نبی اکرمﷺ کی زندگی قرآن کریم کی عملی تفسیر ہے

صادق آباد( ویب ڈیسک) ۔ نبی اکرمﷺ کی زندگی قرآن کریم کی عملی تفسیر ہے آپﷺ نے پوری انسانیت کو بھائی چارے، یگانگت، اخوت، محبت اور امن کا لافانی پیغام دیا۔ ان خیالات کا اظہارممتاز عالم دین مفتی مطلوب حسین ،قاری شکیل احمد قادری نے حاجی محمد اکرم وڑائچ کی طرف سے منعقدہ محفل میلاد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ حضور اکرمﷺ نے عفو و درگزر کی ایسی اعلیٰ مثالیں قائم کیں جن کی دنیا کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل میں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی مضمر ہے۔ سرکاردوعالمﷺ کی سیرت طیبہ تمام انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ۔آج بھی امت مسلمہ خصوصاً پاکستان کے مسائل کا حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات ہی میں مضمر ہے انھون نے کہا کہ نبی اکرمﷺ کی ذات مقدسہ اور آپﷺ کی تعلیمات پوری بنی نوع انسان کے لئے رحمت و ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ حضرت محمدﷺ کی سیرتِ پاک میں تمام انسانی مسائل و مشکلات کا مکمل حل موجود ہے۔ یہی وہ راستہ ہے کہ جس پر چلتے ہوئے ہم موجودہ چیلنجز، خصوصاً انتہا پسندانہ سوچ ،عد م رواداری اور عدم برداشت سمیت جملہ مسائل کا مقابلہ کر سکتے ہیں اسلام مذہبی ہم آہنگی، صبروبرداشت،احترام انسانیت اورافہام وتفہیم کا مذہب ہے۔انہوں نے کہا کہ حضورﷺکی حیات طیبہ میں سینکڑوں مراحل ایسے آئے جہاںآپﷺ نے انتقام کی بجائے عفو و درگزر اورمفاہمت سے کام لیا۔ آنحضرتﷺ کے احکامات اور سنت پر عمل کر کے ہی ہم حقیقی کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔ پیغمبر اکرم ﷺکی تعلیمات کو اپنی عملی زندگیوں میں شامل کرنے سے ہی ایک مثالی معاشرے کا قیام ممکن ہے۔حضور ﷺ جشن ولادت کے سلسلے میں ماڈل ٹاؤن مین محفل نعت اور محفل میلاد کا انعقاد ،عاشق رسول حاجی محمد اکرم وڑائچ کی جانب سے محفل میں شریک دو افراد اور حاجی ظفر اقبال وینس کی طرف سے بھی دو کو عمرہ کے ٹکٹ دیئے گئے کل عمرہ کے چار ٹکٹ دیئے گئے محفل نعت اور محفل میلاد میں شرکاء پر نعت خواہوں محمد اویس قادری کی جانب سے نبی کریم ﷺ پر گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے دوران وجد طاری ،محفل میلاد و محفل نعت کی صدارت عاشق رسول و سماجی شخصیت حاجی محمد اکرم وڑائچ تھے جبکہ اس موقع پر قاری حفیظ اللہ چشتی،سنی تحریک کے علماء بورڈ کے سٹی صدر قاری مطلوب احمد سعیدی،قاری شکیل احمد،اکرم قادری ،نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت خواں محمد اویس شاہ قادری،محمد اکرم قادری سمیت دیگر نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے عاشقان مصطفی کے دلوں میں نئی روح پھونک دی او ر شرکاء محفل پر وجدان طاری ہوگیا اس موقع پر محفل میلاد و محفل نعت میں چوہدری عمران وڑائچ،چوہدری عدنا ن وڑائچ،سابق صدر بار عبدالخالق ولانہ،چوہدری وقاص اکرم وڑائچ،قاری محمد رمضان چشتی،چوہدری عرفان وڑائچ،چوہدری عبداللہ وڑائچ ،چوہدری ظفر اقبال وینس،چوہدری نعمان خالد ضلعی صدر سنی تحریک،سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر محفل میلاد و محفل نعت کے شرکاء میں عاشق رسول حاجی محمد اکرم وڑائچ کی جانب سے عمرہ کے دو ٹکٹ قرعہ اندازی کے ذریعے دئے جبکہ دو عمرہ کا ٹکٹ بزریعہ قرعہ اندازی چوہدری ظفر اقبال وینس کی جانب سے دیا گیا ،جس پر عمرہ کا ٹکٹ ملنے پر خوشنصیب چاروں افراد کی انکھوں میں آنسو جھلک آئے

Facebook Comments