سیوریج کا پانی صادق آباد کی عوام کیلئے دردسر بن گیا

صادق آباد (ویب ڈیسک) سیوریج کا پانی صادق آباد کی عوام کیلئے دردسر بن گیا ‘ امام بارگاہ فتہ کٹہ جانیوالا راستہ بھی گندے پانی کی نذر تفصیل کے مطابق صادق آباد کے شہریوں حکیم ارشاد بھائیو‘ چوہدری محمد الیاس‘ میاں وارث علی ‘ اللہ دتہ نے صحافیوں کو بتایا کہ امام بارگاہ فتہ کٹہ کا راستہ میں خالی پلاٹ کو تحصیل کونسل کے عملہ نے فلتھ ڈپو میں تبدیل کردیا ہے جس سے سارا دن بدبو آتی ہے اب رہی سہی کسر سیوریج کے پانی نے پوری کردی ہے جس کے باعث آمدورفت بھی مشکل ہوگئی ہے تحصیل کونسل حکام کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ان کو متعدد بار آگاہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے

Facebook Comments