تائیکوانڈو کی تربیت سے اپنی حفاظت خود کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے

صادق آباد (ویب ڈیسک)تائیکوانڈو کی تربیت سے اپنی حفاظت خود کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے تائیکوانڈو گیم کا صادق آباد میں رجحان بڑھتا جارہا ہے کسی بھی ناگہانی صورتحال میں تربیت یافتہ شخص اپنا دفاع خود کرسکتا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری اظہر شفیق نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں منعقدہ بیلٹ پرموشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر انہوں نے اپ گریڈ ہونیوالے کھلاڑیوں کو بیلٹ اور میڈل دئیے ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اظہر شفیق نے کہاکہ سیلف ڈیفنس آج کے دور کی بنیادی ضرورت ہے اور تائیکوانڈو کے کھیل سے یہ ضرورت پوری ہوجاتی ہے اس کھیل سے اعتماد ڈسپلن‘ ڈیفنس ‘ صحت مند سرگرمیوں کا جذبہ پیدا ہوتا ہے‘ کلب کے چیف اشتیاق احمد فرخ نے کہاکہ تائیکوانڈو کا صادق آباد میں رجحان وقت کے ساتھ ساتھ زور پکڑ رہا ہے آنے والے اور موجودہ وقت میں جسمانی فٹنس سب سے اہم ہے تائیکوانڈو کی تربیت سے انسان فٹ اور توانا رہتا ہے جبکہ اس میں سیلف ڈیفنس کی صلاحیت بھی آجاتی ہے ہمارے کلب سے اب تک چار ہزار بچے اور بچیاں تربیت حاصل کرچکے ہیں ‘ اس موقع پر محمد امین‘ مقصود احمد‘ ارشد کلو ‘ محمد شعبان بھی موجود تھے

Facebook Comments