نعت محمد پڑھنا میرے لئے باعث راحت ہے

صادق آباد (ویب ڈیسک)نعت محمد پڑھنا میرے لئے باعث راحت ہے‘ سات زبانوں میں نعت پڑھنا اعزاز کی بات ہے ‘ عشق محمد میں اپنی جان بھی قربان کردینگے ان خیالات کا اظہار روز پریس کلب میں معروف نعت خواں محمد سلیم نقشبندی نے کیا محمد سلیم نقشبندی کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ اردو‘ پنجابی‘ سرائیکی‘ پشتو‘ انگلش‘ میواتی ‘ سندھی زبان میں نعتیں پڑھتے ہیں محمد سلیم نقشبندی نے بتایا کہ جب اب ان کی عمر 63سال ہے وہ جب آٹھویں جماعت میں تھے تب سے نعتیں پڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عشق محمد کا چند اشعار میں احاطہ کرنا ممکن نہیں مجھ میں عشق رسول کی چاہت بڑھتی گئی جیسے جیسے میں نعتیں پڑھتا گیا

Facebook Comments