عطاء پٹ گینگ کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی

صادق آباد(ویب نیوز)کچہ کے علاقہ سے تمام نوگوایریازکو ختم کرکے عوام کو چادر چار دیوار ی میں تحفظ فراہم کیا جائیگا عطاء پٹ گینگ کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے بہت جلد جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت میں ہوں گے ان خیالا ت کا اظہار ایس ڈی پی او سرکل صادق آباد مہر ناصر سیال ثاقب نے اپنے آفس میں صحافیوں کے ایک وفد میں ملاقات کے دروان کیا انہوں نے کہاکہ نام نہاد اشتہاری عبدالواحد کی گرفتاری سے پنجاب پولیس کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے اس بات کا قوی امکان ہے کہ کچہ میں تمام جرائم پیشہ افراد کو ان کے انجام تک پہنچایا جائیگا انہوں نے کہاکہ پولیس اپنے فرض سے غافل ہے اور نہ رہی ہے تمام پولیس افسران اہلکاران نیک نیتی اور خلوص دل کیساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے سرکل صادق آ باد کے تمام ایس ایچ او کو آئی جی پنجاب آرپی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یارخان کی جانب سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کا فی الفور محاسبہ کریں جو جرائم پیشہ افرا دکیساتھ ملے ہوئے ہیں یا پھر ان کی پشت پناہی کررہے ہیں انہوں نے ایس ایچ او سٹی تھانہ محمد صفدر سندھو کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو سہرا اور امید ظاہر کی کہ ایس ایچ او سٹی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ چھوٹو گینگ کے قریبی ساتھی عبدالواحد کی گرفتاری سے ڈاکوؤں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ڈاکوؤں کی طرف سے چوکیوں کو یرغمال بنانے اور اہلکاروں کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں مگر ہم کسی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے تمام اہلکار چوکیوں پر معمار ہیں انہوں نے کہاکہ تمام ایس ایچ اوز تفتیش کے دائرہ کار کو میرٹ کی بنیادپر چیک کریں تاکہ کسی بے گناہ کو سزا نہ ہوسکے انہوں نے کہاکہ سائلین کے مسائل کے حل کیلئے تمام پولیس اہلکاروں کو ایمانداری فرض شناسی اور نیک نیتی سے کام کرنے کی ضرورت ہے فرض میں غفلت برتنے والوں کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Facebook Comments