سیوریج کا نظام درہم برہم عملہ صفائی کا صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتربنانے کے حوالہ سے کھلا جواب

صادق آباد(ویب نیوز)غفور آباد ،حسین آباد،شہزاد کالونی ،میونسپل ٹاؤن،پبلک کالونی ،اوڈھ کالونی میں سیوریج کا نظام درہم برہم عملہ صفائی کا صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتربنانے کے حوالہ سے کھلا جواب تحصیل میونسپل آفیسر غفلت برتنے الے کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں ان خیالات کا اظہار رانا لیاقت ،رانا نعیم ،رانا خالد ،شاہد عباسی ،رانا شوکت علی ،ماسٹر سرور جاوید ،نے کیا انہوں نے کہاکہ اس سے بڑی ستم ظریفی کیا ہوسکتی ہے کہ عوام الناس گندے گٹروں کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے عملہ صفائی مکمل ہٹ دھرمی کا شکار ہے متعدد بار فون کرنے کے باجود بھی علاقائی مسائل حل نہ ہونے کے برابر ہیں انہوں نے کہاکہ گندے گٹروں کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے مکانات کے مخدوش ہونے کا خطرہ ہے جس سے جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ اگر صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر نہ بنایا گیا تو پھر عوام الناس اعلی حکام کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔

Facebook Comments