حکمران جماعت کی طرف سے ضلع کونسل رحیم یارخان میں اکثریت کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں

صادق آباد (ویب نیوز)حکمران جماعت کی طرف سے ضلع کونسل رحیم یارخان میں اکثریت کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں رحیم یارخان میں یونین کونسلوں کے چےئرمینوں کا شو آف پاور کرنے میں مسلم لیگ ناکام رہی ہے اب بھی پیپلزپارٹی کو بھرپور اکثریت حاصل ہے انشاء اﷲ 22دسمبر کو مخدوم احمد محمود کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا پوراپینل کامیابی حاصل کریگا ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدرو ایم پی اے جاوید اکبرڈھلوں‘سابق ضلعی جنرل سیکرٹری رئیس محمد دین ورند‘صوبائی رہنماسردار ممتاز خان چانگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ حکمران جماعت کو اپنی شکست یقینی نظر آرہی ہے اور اب وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ایک طرف تو تعصبات کی فضاء پیدا کی جارہی ہے اوردوسری جانب منتخب نمائندوں کے ضمیردولت کے ذریعے خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر ضلع بھر کے منتخب چےئرمین یونین کونسل ن لیگ کے کسی دھوکہ میں نہیں آئیں گے انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مخدوم خاندان نے ہمیشہ اخوت‘محبت اور بھائی چارے کی سیاست کی ہے مگر مخصوص عناصر ضلع کونسل میں اپنی شکست کو دیکھ کر بوکھلا اٹھے ہیں اور ضلع میں بھائی چارے کی فضاء کو خراب کرنا چاہتے ہیں انشاء اﷲ پیپلزپارٹی اپنے ویژن اور ایجنڈا کے مطابق کامیابی حاصل کرے گی ۔

Facebook Comments