فری ٹیسٹنگ اینڈ اویئرنس کیمپ کا انعقاد

صادق آباد (ویب ڈیسک) ٹی ایچ کیو صادق آباد کے زیر اہتمام اور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر رشید احمد چوہدری کی زیر نگرانی فری ٹیسٹنگ اینڈ اویئرنس کیمپ کا انعقاد، کیمپ میں یورک ایسڈ، بلڈ شوگر، کلیسٹرول اور ہڈیوں کے ٹیسٹ کئے گئے اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر رشید احمد چوہدری نے کہا کہ ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی فری ٹیسٹنگ اینڈ اویئرنس کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے شہر بھر کے سینکڑوں مریض مستفید ہوئے اور مفت ادویات حاصل کیں انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا مکمل سٹاف اور ڈاکٹرز ایم ایس ڈاکٹر قمر القیوم طارق کی زیر نگرانی ہر وقت عوام الناس کی خدمت کیلئے کوشاں رہتے ہیں مریضوں کیلئے مفت علاج، مفت ادویات کی فراہمی اور ان کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کو تمام ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ایم ایس ٹی ایچ کیو اور موجودہ حکومت کے بے حد مشکور ہیں جو ہسپتال کی تعمیر و ترقی اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بہتر اقدامات کر رہے ہیں۔

Facebook Comments