رحیم یارخان میں بلدیاتی اداروں کوچےئرمینوں کے سپردکرنے کی تیاریاں شروع

صادق آباد (ویب ڈیسک)رحیم یارخان میں بلدیاتی اداروں کوچےئرمینوں کے سپردکرنے کی تیاریاں شروع۔تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں بلدیاتی اداروں کوچےئرمینوں کے سپردکرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں‘ ادارے یکم جنوری تک نئے سربراہوں کے سپردکردئیے جائیں گے اس سلسلہ میں ضلع حکومت کی طرف سے ضلع رحیم یارخان کی139یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کوہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ یونین کونسلوں کے اثاثوں کی فہرستیں فوری طور پرمرتب کریں جن میں فرنیچر‘ کمپیوٹر‘ سامان بجلی اوردیگراشیاء کے علاوہ یونین کونسلوں کاریکارڈبھی شامل ہے۔

Facebook Comments