اقوام عالم میں ایک باعزت مقام حاصل کرنے کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے

صادق آباد (ویب ڈیسک) اقوام عالم میں ایک باعزت مقام حاصل کرنے کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہاریوسی چیئرمین چوہدری انیس اقبال نے قائدا عظم محمد علی جناح کے 140ویں یوم پیدائش کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح20ویں صدی کے عظیم رہنما اور ذہانت و راست بازی کی بہترین مثال تھے ۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جنا ح کی خواہش تھی کہ ملک کے ہر شہری کو تعلیم ،صحت ،ترقی اور انصاف کے مساویانہ مواقع میسر ہوں۔ انھوں کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طر یقہ یہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے ملکی تر قی اور خوشحالی کے لیے انتھک محنت کو اپنا شعار بنائیں اور پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لیے ایمان ، اتحاد اور تنطیم کے رہنمااصولوں کو اپنائیں۔

Facebook Comments