حکومت نے صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی اداروں میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی

صادق آباد( ویب ڈیسک) حکومت نے صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی اداروں میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی، ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام آنے کے بعد ضلع کونسلوں، میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسل میں ہر قسم کی بھرتی پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے، اس ضمن میں سیکرٹری بلدیات کی جانب سے تمام چیئر مینوں، ٹی ایم ایز اور میونسپل ٹاؤن کمیٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ پابندی اس وقت تک عائد رہے گی جب تک نیا بلدیاتی نظام اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو جاتا۔ یکم جنوری 2017 سے ضلع رحیم یارخان سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں نیا بلدیاتی نظام رائج ہو جائے گا، منتخب ہونے والے چیئر مین ضلع کونسل، میئر اور ٹاؤن کمیٹی اپنے اپنے فرائض سر انجام دینا شروع کر دیں گے۔
صادق آباد ( ویب ڈیسک) مرکزی چوک ابو ظہبی2 کالو نی رحیم یار خان پر زیر اہتمام الرحمن ویلفئیر فاونڈیشن صادق آبادایک فری میڈیکل کیمپ لگا یا گیا۔ جس میں ڈاکٹر ذوالقرنین اکبر صاحب نے علاقہ کے مریضوں کا معا ئنہ کیا۔ یہ کیمپ صدر الرحمن ویلفئیر فاونڈیشن صادق آباد عبدالوحید قریشی کی نگرانی میں لگایا گیا۔فری میڈیکل کیمپ کے انتظامات عبدالوحید،جمشید اقبال ا ور حافظ عبدالغفار صاحب نے کئے جبکہ معاونین میں شہبازمٹھو ، چوہدری اعجاز احمد ، عبدالماجد سکھیرا اور ابو ہریرہ نے کیمپ کے انتظامات کی نگرانی کی اور مو قع پر مریضوں کو تمام ادویات فری فراہم کی گئیں۔ الرحمن ویلفئیر فاونڈیشن صادق آباد کے اس کیمپ میں106مریضوں کا فری طبی معا ئنہ کیا گیا۔انفارمیشن سیکریڑی الرحمن ویلفئیر فاونڈیشن عبدالماجد سکھیرا نے صحا فیوں کو بتا یا کہ یہ تیسرافری میڈیکل کیمپ ہے جو تحصیل رحیم یار خان میں لگایا گیاالرحمن ویلفئیر فاونڈیشن اور اس میں شامل رضا کار اپنے انسا نیت کی خدمت کے سلوگن تحت اس عظیم مقصد کی تکمیل کر رہے ہیں صدر الرحمن ویلفئیر فاونڈیشن عبدالوحید قریشی کی دن رات انتھک لگن کے باعث یہ فلا ح کا کام جاری و ساری ہے ۔اہل علا قہ نے فری میڈیکل کیمپ کو بے حد سراہا اور الرحمن ویلفئیر فاونڈیشن کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

123

Facebook Comments